منہاج یوتھ لیگ کا قومی یوتھ کنونشن 3 دسمبر کو ہوگا

35 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین خطاب کریں گے
منہاج یوتھ لیگ کی 35 سالہ جدوجہد علم، تحقیق اور امن پر مبنی ہے:رانا وحید شہزاد
یوم تاسیس کی تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، رفیق نجم،ڈاکٹر عمران یونس و دیگر رہنما شرکت کریں گے

لاہور (2 دسمبر 2023) منہاج یوتھ لیگ کے 35 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں سینکڑوں مقامات پر قومی یوتھ کنونشنز، سمینارز، امن مارچ و دیگر تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

ان تقاریب میں منہاج یوتھ لیگ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، 35 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں مرکزی تقریب 3 دسمبر (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تقریب میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس سمیت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

مرکزی تقریب کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نے ملک کے طول و عرض میں نوجوانوں کے اندر ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا اور ایک ایسی سوچ سے ہمکنار کیا ہے جو امن، محبت اور ملکی ترقی کا باعث ہے۔ منہاج یوتھ لیگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اصلاح معاشرہ، قیام امن اور تعمیر وطن کی جدوجہد کررہی ہے۔ منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں بیک وقت مذہبی، اخلاقی، تعلیمی، سماجی کاموں میں شریک ہوکر نوجوان ملک و قوم کی بہترین خدمت کررہے ہیں۔ منہاج یوتھ لیگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام امن و محبت کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کا 35 سالہ سفرامن، محبت، رواداری اور ملکی استحکام کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کی 35 سالہ جدوجہد کا سفر امن اور تحقیق پر مبنی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top