تحفیظ القرآن کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

12 کھیلوں کے مقابلہ جات میں 2 سوسے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں
افتتاحی تقریب میں کرنل (ر) مبشر اقبال، علامہ عباس نقشبندی، نوراللہ صدیقی، الطاف رندھاوا و دیگر کی شرکت

Sports In Tehfeez ul Quran

لاہور (4 دسمبر 2023ء) منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول 2023ء کا آغاز ہو گیا۔ رنگا رنگ تقریب گزشتہ روز منہاج گراؤنڈز ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال، ڈائریکٹر تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ عباس نقشبندی، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، چیف کوآرڈینیٹر ڈویلپمنٹ کونسل الطاف حسین رندھاوا، عمران ظفر بٹ، پروفیسر محمود الحسن، نوید بٹ، رانا منظور احمد خان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں 12 گیمز کے مقابلہ جات ہوں گے جن میں کرکٹ، بیڈمنٹن، فٹبال، رسہ کشی، بوری ریس، ریلے ریس، تھری یلگ ریس، ون لیگ ریس، میوزیکل چیئر، لڈو اور کیرم شامل ہیں۔ ہر گیم میں 12 سے 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مقابلے 5 دسمبر تک جاری رہیں گے اور اختتام پر پوزیشنز ہولڈر ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اختتامی تقریب 5 دسمبر 2023ء کو 11:00 بجے دن آغوش کمپلیکس کے ساتھ منسلک گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔

مقابلہ جات کا آغاز تلاوت قرآن مجید، نعت سرور کونینؐ اور قومی ترانے کی خوبصورت دھن سے ہوا۔ مقابلہ جات میں 200سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) مبشر اقبال نے کہا کہ کھیلوں سے طلبہ کی تخلیقی صلاحتیں اجاگر ہوتی ہیں۔ اَخلاق اور کردار کی پختگی کے لئے سپورٹس سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے باقاعدگی کے ساتھ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا اہتمام کرنے پر پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ علامہ عباس نقشبندی کو مبارکباد دی۔ پرنسپل علامہ محمد عباس نقشبندی نے افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سپورٹس فیسٹیول کا پہلا مقابلہ کرکٹ کا ہوا۔ کرنل (ر) مبشر اقبال نے بیٹنگ اور نائب ناظم اعلیٰ نوراللہ صدیقی نے باؤلنگ کروا کر باضابطہ کھیل کا آغاز کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top