منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ پر ایک روزہ گرینڈ کتاب میلہ

کتاب میلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 6 سو سے زائد کتب رکھی گئی ہیں
منہاج القرآن کتاب بینی کے علمی کلچر کے احیاء کیلئے کوشاں ہے: خرم نواز گنڈاپور

One day Grand Book Festival at Minhaj ul Quran Secretariat

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ایک روزہ کتاب میلہ منعقد کیا گیا۔ کتاب میلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 6 سو سے زائد شائع شدہ کتب رکھی گئیں۔ کتاب میلہ کا اہتمام کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج) کے تعاون سے کیا گیا۔ طلبہ کیلئے 50 فیصد سے زائد خصوصی رعائت دی گئی، طلبہ نے کتب کی خریداری میں گہری دلچسپی لی۔ کتاب میلہ میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی درجنوں کتب بھی رکھی گئیں۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نوازگنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کتاب بینی کے علمی کلچرکے احیاء کیلئے کوشاں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس وقت دنیا میں واحد علمی شخصیت ہیں جن کی سب سے زیادہ کتب شائع ہو چکی ہیں۔ جن کی تعداد ساڑھے 6 سو سے زائد ہے۔ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ بھی ہے، گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ایڈمنسٹریشن اگر چاہے تو ہم تمام شائع شدہ کتب بطور ثبوت دکھا سکتے ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی کسی کتاب کی رائلٹی نہیں لیتے۔ کتب سے حاصل ہونے والے وسائل خدمت دین و خدمت انسانیت اور علمی و تحقیقی منصوبہ جات پر خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین، اساتذہ، طلبہ تنظیمیں نوجوانوں میں کتب بینی کے شوق اور ذوق کو پیدا کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے حکومت سے بھی کہاکہ کتب بینی کے دم توڑتے ہوئے علمی کلچرکو زندہ کرنے کیلئے کاغذ اور پرنٹنگ اخراجات کو مہنگائی سے بچایا جائے بلکہ سبسڈائزڈ کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top