وقت کو حصول علم کیلئے صرف کریں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا منہاج کالج فار ویمن میں خصوصی لیکچر

Dr Hassan Qadri Address MWC

لاہور (6 دسمبر 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منہاج کالج فار ویمن میں وقت کی اہمیت پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہاکہ وقت ایک قیمتی متاع ہے اس کا بہترین استعمال اسے حصول علم کیلئے صرف کرنا ہے۔ وقت کو اپنے اخلاق سنوارنے اوراللہ نے جن مقاصد کے ساتھ زندگی عطا کی ہے انہیں پورا کرنے کیلئے استعمال کرنا ہی عقلمندی اور وقت کا درست استعمال ہے۔

انہوں نے طالبات سے کہا کہ 24گھنٹے کے اوقات کار کو پیش نظر رکھتے ہوئے تجزیہ کریں کہ ہمارا زیادہ وقت کن مشاغل میں صرف ہوتا ہے، ہم کتنا وقت اپنے آرام کو دیتے ہیں، کتنا وقت تعلیم اور عبادت کو دیتے ہیں اور کتنا وقت والدین، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو دیتے ہیں۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ انسان کو ملنے والا وقت متعینہ ہے اس میں کمی بیشی نہیں ہونی لہذا ٹائم مینجمنٹ کے ذریعے اپنے وقت کواپنے لئے، اپنے اہل خانہ کیلئے اور اپنی دنیا و آخرت کیلئے نفع بخش بنائیں۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، پرنسپل گرلز کالج آفتاب احمد خان نے بھی اظہار خیال کیا۔ وائس پرنسپل حمیرا ناز، ڈاکٹر نور الزمان نوری، مس رضیہ یاسمین، ام حبیبہ اسماعیل اور فیکلٹی ممبرز بھی شریک تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top