منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں سٹاف کی سہولت کیلئے سستے بازار کا انعقاد

تنگ دست کی مدد کرنے والے کیلئے اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا کرتاہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
چیئرمین سپریم کونسل کاسٹالز کا دورہ کمپنیوں کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دی

Sasta-Bazar-at-Minhaj-ul-Quran-lahore-2023-12-07-1

لاہور (7 دسمبر 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ کسی تنگ دست کیلئے آسانیاں پیدا کرنے والے انسان کیلئے اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں آسانیاں پیدا کرتاہے۔ جو دوسروں سے معاملات میں خوش اسلوبی اختیار کرتا ہے، حضور نبی اکرم ﷺ نے ایسے انسان کیلئے دعا کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ”اللہ تعالیٰ اس آدمی پر رحم فرمائے جو خرید و فروخت کرتے وقت خوش اسلوبی اختیار کرے اور مطالبہ کرتے وقت بھی خوش اسلوبی سے مطالبہ کرے۔ مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کو ریلیف دینے والے تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم کئے گئے سستے بازار کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں مہنگائی کے اس دور میں سٹاف کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے سستے بازار میں تمام اشیا مارکیٹ سے کم قیمت اور خصوصی ڈسکاؤنٹس پر فروخت کی جاتیں ہیں۔کم آمدنی والے سینکڑوں افراد نے سستے بازار سے استفادہ حاصل کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے سٹالز کے خصوصی دورے کے موقع پرلوگوں کی خدمت میں مصروف مختلف کمپنیوں کے ذمہ داران اور تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ منہاج القرآن انٹرنیشنل حفیظ الرحمان خان اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top