تعلیم کو پہلا نمبر نہ دینے والے دوسرے درجہ کی قوم بن جاتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

فریدِ ملت سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات سے خطاب

Fareed e Millat Scholarship Program in GRW

لاہور (7 دسمبر 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ترجیحات کی فہرست میں تعلیم کو پہلا نمبر نہ دینے والی قومیں دوسرے درجہ کی قوم بن جاتی ہیں، ملک اور معاشرے بڑی بڑی سڑکیں، عمارات اور بڑے بڑے پلازے بنانے سے نہیں علم سے معتبر ہوتے ہیں۔ انہوں نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کو ہر طبقہ فکر کے افراد کے بچوں کے لیے معیاری اور سستی تعلیم کی سہولیات مہیا کرنے پر مبارکباد دی اور فرید ملت سکالر شپ کے تحت ذہین بچوں پر تعلیم کے دروازے کھولنے کے اقدام کو مثالی قرار دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریدِ ملت سکالر شپ پروگرام گوجرانوالہ زون علی پور چٹھہ میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ تقریب میں کامران جہانگیر، محمد شعیب طاہر، بدرالزماں چٹھہ اور خادم حسین طاہر نے پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب میں منہاج ایجوکیشن بورڈ کے تحت ہونیوالے سکالرشپ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو سکالر شپس سے نوازا گیا۔

تقریب میں گوجرانوالہ، گجرات، جہلم زون کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کے پرنسپل صاحبان اور اساتذہ کرام کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا اور ان کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top