ایمان حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت میں فنا ہونے کا نام ہے: علامہ رانا محمد ادریس

اعمال صالحہ،سیرت مصطفی ﷺ پر عمل کرنے کا نام ہے
جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Rana idrees qadri adressing khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

لاہور (8 دسمبر 2023ء) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ ایمان حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت اور عشق میں فنا ہوجانے کا نام ہے۔ اعمال صالحہ،سیرت مصطفی ﷺ پر عمل کرنے کا نام ہے۔دنیا و آخرت میں کامیابیوں کیلئے ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا۔ نبی اکرم ﷺ سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے۔ حضورنبی اکرم ﷺ ہر زمانے اور تمام انسانیت کیلئے ہدایت کا سر چشمہ ہیں۔ وہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پاک کے تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھنا چاہئیے۔ محبت رسول ﷺ کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ انسان آپ ﷺ کی اطباع کرے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے جو احکامات دئیے ہیں ان کے مطابق زندگی بسر کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان نبی اکرم ﷺ کی محبت ومودت اور آپ ﷺ کے ساتھ سچا تعلق قائم کریں۔ محبت رسول ﷺ اور آپ ﷺ کا عشق انسانیت کی ترقی اور مسلمانوں کی کامیابی و کامرانی کیلئے ناگزیر ہے۔حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ ”کوئی آدمی اس وقت تک کامل مسلمان نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کے دل میں میری محبت دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ نہ ہو۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top