سہیل احمد رضا کی قونصلیٹ جنرل آف ترکیہ لاہور درمش باشتوگ سے ملاقات

منہاج القرآن کے رہنماؤں نے قونصلیٹ جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی

Sohail Ahmed Raza met with Consulate General of Turkey Lahore Darmish Bastog

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی قونصلیٹ جنرل آف ترکیے لاہور درمش باشتوگ سے ملاقات، ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد احمد خان بھی موجود تھے۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں نے قونصلیٹ جنرل آف ترکیہ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

منہاج القرآن کے رہنماؤں نے کہاکہ پاکستان اور ترکیے کے مابین برادرانہ تعلقات قابل فخر ہیں۔ وفد نے قونصلیٹ جنرل آف ترکیہ لاہور درمش باشتوگ کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔ قونصلیٹ جنرل آف ترکیہ لاہور درمش باشتوگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج القرآن کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top