ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب، آزاد کشمیر اور اسلام آباد زون کے ذمہ داران کے ساتھ آن لائن اجلاس

Dr Hassan Qadri participate in Online Ijlas Minhaj ul Quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب، آزاد کشمیر اور اسلام آباد زون کے ذمہ داران کے ساتھ آن لائن اجلاس، اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، نائب صدر راجہ زاہد محمود اور بابر چودھری سمیت ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و عہدیداران اپنے آپ کو اخلاقی و روحانی اعتبار سے اس مقام پر رکھیں کہ وہ امن، محبت، رواداری کے عملی پیکر نظر آئیں۔ خدمت دین اور خدمت انسانیت کی توفیق جن لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ان کا چناؤ اللہ کریم کی خاص عنایت سے ہوتا ہے۔ جس شخص سے اللہ تعالی محبت کرتا ہے اسے اپنے دین کی خدمت کے لئے منتخب کرلیتا ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تحریک منہا ج القرآن کی جدوجہد ترویج علم، کردار سازی، اہتمام تربیت کے لیے ہے۔ معاشرے کی اصلاح اور تعلیم و تربیت کے لئے ملک بھر میں مراکز علم قائم کیے جارہے ہیں۔ مراکز علم کے قیام کا مقصد معاشرے میں باہمی اخوت و بھائی چارہ اور امن و سلامتی کا فروغ ہے۔

تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد تنگ نظری، انتہاء پسندی اور متشدد رویوں کے خاتمے کے لئے ہے۔ آن لائن اجلاس میں شمالی پنجاب، آزاد کشمیر اور اسلام آباد زون کے عہدیداران نے چیئرمین سپریم کونسل کو مراکز علم کے قیام، تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات اور تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

Dr Hassan Qadri participate in Online Ijlas Minhaj ul Quran

Dr Hassan Qadri participate in Online Ijlas Minhaj ul Quran

Dr Hassan Qadri participate in Online Ijlas Minhaj ul Quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top