منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود میں 649ویں عشرہ کی تکمیل

نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئر نور اللہ صدیقی نے گوشہ نشینان میں اسنا دتقسیم کیں
حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات پاک سے والہانہ عقیدت و محبت جزو ایمان ہے: علامہ لطیف مدنی

Asnad Distribution in Gosha e Nashenan

لاہور (9 دسمبر 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود میں 649 ویں عشرہ کی تکمیل کے موقع پر گوشہ نشینان میں اسناد کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ مرکزی گوشہ درود میں اب تک 6 کھرب سے زائد پڑھا گیا درود پاک بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں پیش کیا گیا۔ نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئر نور اللہ صدیقی نے تقریب تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گوشہ نشینان میں استاد تقسیم کیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ نعت رسول مقبول ﷺ اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں درود سلام کے نذرانے پیش کیے گئے۔ گوشہ درود کے مرکزی ڈائریکٹر علامہ محمد لطیف مدنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درود شریف ایک ایسی عبادت ہے جس کے فضائل اور کمالات اس قدر زیادہ ہیں جنہیں انسان ساری زندگی بھی بیان کرتا رہے تو ختم نہیں ہوں گے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات پاک سے والہانہ عقیدت و محبت جزو ایمان ہے۔ اس کے بغیر ایمان کی تکیمل نہیں ہوتی۔ درود سلام پڑھنا محبت رسول ﷺ کی دلیل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فروغ عشق مصطفی ﷺ کے لئے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود قائم کیا۔

تقریب کے اختتام پر نگران گوشہ نشینان غلام فرید عاجز اور محمد علی رضا نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top