کویت: پاکستان عوامی سوسائٹی کے طرف سے شیخ عبدالمولی عبدالباری کو ’’الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ‘‘ کا تحفہ

Encyclopedia Hadithiya to Sheikh Abdul Mouli Abdul Bari by Pakistan Awami Society Kuwait

شیخ عبدالمولی عبدالباری خطیب جامع مسجد کویت کو پاکستان عوامی سوسائٹی کے ذمہ داران نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ بطور تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر شیخ عبدالمولی عبدالباری خطیب جامع مسجد کویت نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس صدی کی عظیم شخصیت ہیں۔ امت مسلمہ پر اللہ پاک کا ایک احسان ہے کے ایسی شخصیت کو اللہ رب العزت نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہوا ہے اور اس زمانہ میں پیدا کیا ہے۔ یہ عالم عرب کی خوش قسمتی ہے کے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی اس دور میں عظیم شخصیت اب اپنی تصنیفات کو عربی زبان میں تالیف کر رہے ہیں جس سے عالم عرب کا ہر طبقہ مستفید ہو گا۔

شیخ عبدالمولی عبدالباری نے الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ کے ھدیہ کو قبول کرتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور دعا کی کہ اللہ پاک شیخ الاسلام کی علمی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں صحت اور سلامتی عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top