ڈسکہ میں منہاج کالج برائے خواتین کاسنگ بنیاد رکھ دیا: امجد علی شاہ

منہاج کالج برائے خواتین 5 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا
منہاج کالج خانیوال کے بعد خواتین کیلئے یہ دوسرا بڑا تعلیمی پروجیکٹ ہے

Foundation stone of Minhaj College for Women at Daska

لاہور (12دسمبر 2023ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈسکہ میں منہاج کالج برائے خواتین کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹس اینڈ پروجیکٹس ایم ڈبلیو ایف سید امجد علی شاہ نے کہا کہ خانیوال کالج کے بعد لاہور سے باہر منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ڈسکہ میں خواتین کی تعلیم و تربیت کا یہ دوسرا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے جس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمتِ دین میں خواتین کی تعلیم و تربیت کو مرکزیت حاصل ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنا ہوں گے۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر باؤ رضوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں تعلیم و تربیت کا ایک مربوط نظام قائم کیا ہے، منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں سستی اور معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ میں منہاج القرآن کی خدمتِ دین اور تعلیم کے فروغ کے لئے انجام دی جانے والی خدمات پر جملہ قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، منہاج کالج برائے خواتین ڈسکہ یہاں کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔

اس موقع پر علامہ ثناء اللہ ربانی، اسلم بسرا قادری، علامہ عامر انور، حاجی سلیم، چودھری مختار احمد ساہی، بابو نثار احمد قادری، عبدالستار انجم، قدیر حسین انجم، حافظ غلام مصطفی، اللہ رکھا قادری، عادل منیر شاکر، گوہر ایوب ایڈووکیٹ، زاہد محمود چوہان، غلام جیلانی قادری، صفدر علی بٹ، محمد عمیر ساہی نے اظہار خیال کیا۔ سید امجد علی شاہ نے سید قیصر عباس گیلانی کو بطور خاص مبارکباد دی کہ انہوں نے اس کالج کے لئے 4 کنال اراضی عطیہ کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top