منہاج ویلفیئر کی طرف سے لاہور میں رعایتی دستر خوان کا آغاز

رعایتی دستر خوان ضرورت مندوں کی مدد کا باوقار طریقہ ہے، خرم نواز گنڈاپور
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 6 شہروں میں رعایتی دستر خوان منصوبے چلارہی ہے

Minhaj Welfare has launched a discount food in lahore

لاہور (14دسمبر 2023ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے فیصل آباد، سیالکوٹ، جہلم، میرپور، اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی رعایتی دستر خوان شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ایم ڈبلیو ایف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے پریشان سفید پوش طبقے کے لئے رعایتی دستر خوان منصوبہ انتہائی مفید ہے، اس سے سینکڑوں افراد کو معیاری اور سستی خوراک فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو ایثارو قربانی کا درس دیتا ہے۔ اسلام احتیاج سے پاک معاشرے کا داعی ہے اور ہر شخص کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔ اسلام نے ریاست کے مال دار افراد پر غریبوں، مفلسوں کے حقوق عائد کئے ہیں ان حقوق میں سے ایک حق بھوکوں کو کھانا کھلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا غریب طبقہ مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔ رعایتی دستر خوان ضرورت مندوں کی ضرورت کاایک باوقار طریقہ ہے، مخیر حضرات رعایتی دستر خوان کے معاون بنیں، انہوں نے کہا کہ اسلام دوسروں کی مدد کرنے اور مواخات کی تعلیم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 6 شہروں میں رعایتی دستر خوان منصوبے چلارہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top