شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پراظہارتعزیت

Dr-Tahirul-Qadri_Patron-in-Chief_Minhaj-ul-Quran-International

لاہور (18 دسمبر 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر کویت کے عوام اور شاہی خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم کویت کے عوام اور سوگوار شاہی خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے امیر کویت کے انتقال پراظہار تعزیت اور کویت کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top