ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی تقریب رونمائی 26 جنوری کو ہوگی

dastoor e madina by dr hassan qadri

لاہور (27 دسمبر 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تصنیف کردہ کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی تقریب رونمائی 26 جنوری 2024 بروز جمعۃ المبارک ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگی۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے تقریب رونمائی کے حوالے سے منعقدہ انتظامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1 ہزار سالہ اسلامی تاریخ کی دستور مدینہ کے موضوع پر یہ پہلی جامع کتاب ہے۔ مصنف نے انتہائی باریک بینی اور عرق ریزی کے ساتھ دستور مدینہ کی دستوری و تاریخی بین المذاہب اہمیت کا احاطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مصنف چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاریخ انسانی کے پہلے تحریری دستور کا جدید ریاستوں کے دساتیر کے ساتھ بڑا فکر انگیز موازنہ بھی پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب رونمائی میں ماہرین آئین، علمائے کرام محققین شرکت و خطاب کریں گے۔

اجلاس میں محمد فاروق رانا، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، حاجی محمد اسحاق، علامہ اشتیاق چشتی، عبدالحفیظ چوہدری، سدرہ کرامت نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top