شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر سید محمود شاہ الازہری کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr Tahir ul Qadri expressed his condolences on death syed Mehmood Shah

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر، سینئر مرکزی راہ نما علامہ سید محمود شاہ الازہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ علامہ سید محمود شاہ الازہری سویڈن اور ڈنمارک میں منہاج القرآن کے صدر بھی رہے، مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے اُن کی خدمات قابل تحسین ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید محمود شاہ الازہری کا انتقال پوری تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ اللہ رب العزت ان کی خدمت دین کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سوگوار خاندان کے ساتھ بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا اور صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے سید محمود شاہ الازہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

Dr Hassan Qadri expressed his condolences on death syed Mehmood Shah

Dr Hussain Qadri expressed his condolences on death syed Mehmood Shah

Khurram Nawaz expressed his condolences on death syed Mehmood Shah

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top