عوامی تحریک کے مرکزی رہنما میاں زاہد اسلام کے والد کےایصال ثواب کیلئے منہاج القرآن گوشہ درود میں قرآن خوانی

Quran-Khawani in Gosha e Durood for Father Mian zahid islam

لاہور (6 جنوری 2024) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدرمیاں زاہد اسلام کے والد میاں اسلام (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود میں قرآن خوانی کی گئی۔

ایصال ثواب کی محفل میں تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آڈیو لنک پر میاں زاہد اسلام کے والد میاں محمد اسلام(مرحوم) کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

دعائیہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و دعا کروائی اور میاں زاہد اسلام سے اظہار تعزیت کیا۔

ایصال ثواب کی محفل میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ گیلانی، رانافیاض احمد، نائب ناظمین اعلیٰ جواد حامد، نوراللہ صدیقی، عبدالرحمان ملک، فرحان ملک، میاں شاہد اسلام، علامہ لطیف مدنی، سردار عمر دراز خان، قاری ریاست چدھڑ سمیت پاکستان عوامی تحریک کے سینئر عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبرز نے میاں زاہد اسلام سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top