شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا میاں انصرمحمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (8 جنوری 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں انصر محمود کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں میاں انصر محمود کی والدہ مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور میاں انصرمحمود سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، رانا وحید شہزاد، چوہدری عرفان یوسف، شیخ فرحان عزیز، محسن اقبال، ارشاد الرحمان، خالد خان، اسامہ مشتاق و دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے بھی میاں انصر محمود کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔

دریں اثنا مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے خانقاہ ڈوگراں میں ادا کی گئی۔ مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز، اسامہ مشتاق، خالد خان، ارشادالرحمان سمیت تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں و اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top