شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کاحاجی منظور حسین کے بھائی محمد امین کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (10 جنوری 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما، دیرینہ رفیق اور ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلی کیشنز حاجی منظور حسین قادری کے بڑے بھائی محمد امین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ محمد امین کی رحلت حاجی منظور حسین قادری اور ان کے اہل خانہ کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، لواحقین اور جملہ سوگواران کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدربریگیڈئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ میر محمد آصف اکبر، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top