ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آغوش سکو ل ٹیم کو دوسری بار ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد

Dr Hussain Qadri Congratulate to Aghosh team winning hockey tournament

لاہور (14جنوری 2024) چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے ’’انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ مسلسل دو بار‘‘ جیتنے پر آغوش کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔ پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش ہاکی ٹیم اور کوچ محمد افضل اور محمد یعقوب کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں بالخصوص سپورٹس سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی لینے پر ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ ہاکی ٹورنامنٹس قومی کھیل ہاکی کو زندہ رکھنے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں، ٹیم کپتان اور ٹرینرز کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی اور ایڈمن مینجر کیپٹن محمد رمضان بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top