خدا خوفی ہو تو حق تلفی نہیں ہوتی، بنیاد پرستی مذہبی نہیں ایک انسانی مسئلہ ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نفسیاتی مریضوں کے لیے نماز بہترین علاج ہے، یہ دعویٰ میڈیکل سائنسدانوں کا ہے۔ جہاں خدا خوفی ہو وہاں کسی کی حق تلفی نہیں ہوتی اور جہاں پر خوف خدا نہ ہو وہاں حق تلفی اور چھینا جھپٹی عروج پر ہوتی ہے۔ مذہب کی ضرورت سے انکار کرنے والے سوسائٹی کو بدامنی، لاقانونیت اور بداخلاقی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ مذہب میں انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بنیاد پرستی مذہبی نہیں انسانی مسئلہ ہے اسلام اعتدال کی تعلیم دیتا ہے ہم نے اعتدال کی پیغمبرانہ تعلیمات کو فراموش کر دیا۔ دنیا میں بہترین اخلاقیات دینِ اسلام نے دئیے ہیں۔ عورتوں سمیت معاشرے کے کمزور طبقات کو اسلام نے حقوق دئیے۔

انہوں نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ اگر ہم سائنسی اور طبی بنیادوں پر مذہب کا مطالعہ کریں تو سائیکالوجی کی تعلیمات ہمیں بتاتی ہے کہ ڈپریشن اور دیگر ذہنی امراض کا بہترین علاج مذہب کی اطاعت میں ہے یعنی جتنا رب تعالیٰ سے تعلق پختہ ہوگا اتنا ذہنی تناؤ کم ہوتاچلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی برائیوں کے قلع قمع، کردار و اقدار کے استحکام و فروغ اور ڈپریشنز سے نجات کے لئے مذہب کی ناگزیریت تسلیم شدہ ہے۔ نوجوانوں کو مذہب سے دور کر کے معاشروں کو بدامنی کے مراکز بنایا جارہا ہے۔ فکری انتشار اور ان فتنوں سے بچاؤ کا واحد راستہ عقیدہ توحید، عقیدہ رسالت اور عقیدہ اسلام کے ساتھ پختگی میں ہے۔

اجتماعِ جمعہ کے اختتام پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور اُمت مسلمہ کے خصوصی دعا کی گئی۔

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top