آؤٹ آف کنٹرل سوشل میڈیا کا مثبت استعمال خود احتسابی سے ممکن ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

صدر منہاج القرآن کا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 5ویں سوشل میڈیا سمٹ سے خطاب
سوشل میڈیا ایکٹویسٹس حافظ احمد، میاں عمران، رائے ثاقب، شاکر اعوان، عون کھوسہ کا اظہارِ خیال
سوشل میڈیا سمٹ سے نور اللہ صدیقی، شیخ فرحان عزیز، احمد علی ابوبکر، میاں عنصر حیدر مصطفی کا خطاب

Social-Media-Sumit-2024-Under-MSM-Pakistan

لاہور (21 جنوری 2024) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ پانچویں سالانہ سوشل میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہماری شناخت مسلمان اور پاکستانی کی ہے، سوشل میڈیا ایکٹویسٹس کچھ بھی کہنے اور کرنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ اسلام اور پاکستان کے تشخص کو نقصان نہ پہنچے، اسلام نے اظہارِ خیال کے جو کوڈ آف کنڈکٹ دئے ہیں ان میں تحقیق اور تصدیق سرِ فہرست ہے، غیر تصدیق شدہ مواد کا پھیلاؤ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے احکامات اور تعلیمات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک حقیقت ہے، سچی خبر دینا صحافی کا فرض اور سننے والے کا حق ہے۔ سوشل میڈیا پر مستند مواد کی عدم دستیابی اس دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ سوشل میڈیا ایکٹویسٹس مصطفوی ایکٹویسٹس بنیں یہی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تربیت اور منہاج القرآن کا پیغام ہے۔ ریٹنگ کی لت میں مبتلا ہوکر اپنی شخصیت کو مجروح کرنا دانش مندی نہیں ہے۔ غلط بات کے سوسائٹی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور قیامت کے روز اس کی باز پرس ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شاندار، بامقصد اور کامیاب سوشل میڈیا سمٹ منعقد کرنے پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران کو مبارک باد دی۔

ایم ایس ایم کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ سوشل میڈیا کے محاذ پر درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے ایم ایس ایم تواتر کے ساتھ سوشل میڈیا سمٹ منعقد کررہی ہے۔ اس کا مقصد نوجوانواں کو چیلنجز کے مقابلہ کے لیے تیار کرنا اور داعئ دین کی حیثیت سے ان کی تربیت کرنا ہے۔

سمٹ سے نور اللہ صدیقی، حافظ احمد، میاں عمران ارشد، عون علی کھوسہ، رائے ثاقب کھرل، شاکر اعوان، احمد ابوبکر، میاں عنصر محمود، حیدر مصطفیٰ، اسامہ مشتاق، حماد مصطفیٰ نے خطاب کیا۔ سمٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈپور، ملک سعید عالم، پروفیسر سجاد العزیز، سید فراز ہاشمی، ملک محمد عمران، رانا تجمل حسین، اویس طاہر، عمران یونس، عائشہ مبشر، اُم کلثوم قمر، ارشاد اقبال، بتول مشتاق، مریم اقبال، عائشہ صدیقہ اور انشراح نوید سمیت مہمانان گرامی شریک ہوئے۔

سوشل میڈیا سمٹ میں پینل ڈسکشن بھی ہوئی سینئر صحافیوں، یوٹیوبرز، وی لاگرز، کنٹنٹ رائٹرز نے نوجوانوں کو تکینکی رموز کے بارے میں بریفنگ دی اور سوشل میڈیا سمٹ کو فی زمانہ ایک شاندار اور بامقصد مکالمہ قرار دیا اور کہا کہ منہاج القرآن اس تربیتی سمٹ کے انعقاد پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ اور ادارہ منہاج القران کو مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا سمٹ میں ایم ایس ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی و تحصیلی ذمہ داران شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top