”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ تقریب رونمائی 26 جنوری کو ہوگی

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب اردو، عربی اور انگریزی زبان میں شائع ہوئی ہے
دستور مدینہ کے موضوع پر14 سو صفحات پر مشتمل یہ پہلی جامع تجزیاتی تحقیق ہے
تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری سابق ججز، نامور وکلاء، دانشور، علما خطاب کریں گے

The launch ceremony of Dastur e Madinah book

لاہور (24جنوری 2024) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق تصنیف ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کی تقریب رونمائی 26 جنوری (جمعۃ المبارک) شام 6 بجے ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب اردو، عربی اور انگریزی زبان میں بیک وقت شائع ہوئی ہے۔ دستور مدینہ کے موضوع پر14 سو صفحات پر مشتمل یہ پہلی جامع تجزیاتی تحقیق ہے۔ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ریٹائرڈ ججز، نامور وکلاء، دانشور، علما خطاب کریں گے۔

ایوانِ اقبال میں منعقد ہ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، بیرسٹر علی ظفر، جسٹس سید انوار شاہ، جسٹس(ر) ناصرہ جاوید، جسٹس(ر) عظمت سعید شیخ، حامد خان ایڈووکیٹ، مجیب الرحمن شامی، اوریا مقبول جان، جسٹس(ر) نذیر احمد غازی، جسٹس(ر) فقیر کھوکھر، ڈاکٹر منور سلطانہ مرزا، میاں انجم نثار، پروفیسر ہمایوں احسان ایڈووکیٹ، اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فاطمہ سجاد سمیت نامور قانون دان، وکلا، دانشور خطاب کریں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر ایم اسحاق بھٹی یونیورسٹی برونائی دارالسلام، پروفیسر ڈاکٹر روسنی حسن اسلامی یونیورسٹی ملائشیا و دیگر بین الاقوامی علمی شخصیات تقریب سے خطاب کریں گی۔ دستور مدینہ اور ریاست مدینہ کے موضوع پر یہ پہلی ضخیم اور جامع کتاب ہے۔ فاضل محقق ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی اس تجزیاتی تحقیق میں دستورِ مدینہ کا امریکہ، برطانیہ کے جدید دساتیرِ کے ساتھ ایک فکر انگیز تقابلی جائزہ پیش کیا ہے۔

اس کتاب کا ایک خاص امتیاز یہ ہے کہ عالمِ اسلام کی ممتاز یونیورسٹی جامعہ الازہر کے شیوخ کی طرف سے کتاب کے تحقیقی و تجزیاتی مواد اور اس کی علمی ثقاہت کی تائید و توثیق کی گئی ہے۔ کتاب میں دستور مدینہ کی روشنی میں اصولِ حکمرانی، اسلام کے سیاسی نظام، حقوق انسانی، جان و مال کا تحفظ، آزادیِ اظہار، حقوقِ نسواں اور ریاستی اختیارات جیسے اہم موضوعات کا مدلل اور دلنشیں انداز میں احاطہ اور ناقدین کا علمی محاکمہ کیا گیا ہے۔ کتاب میں بین الاقوامی دساتیر کی تاریخ کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب بیک وقت انگریزی، عربی اور اردو زبان میں شائع ہورہی ہے۔

تقریب رونمائی میں ممتاز وکلاء، دانشور، علمی و قانونی شخصیات اورمختلف شعبہ جات کے محققین اظہارِ خیال کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top