حب علیؑ عین ایمان اوربعض علیؑ عین نفاق ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

MQI Founder Leader Dr Tahir ul Qadri

لاہور(25جنوری 2024) تحریک منہاج القرآن کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 13 رجب المرجب ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ حب علی رضی اللہ عنہ عین ایمان ہے، حب علی میں نجات ہے اور بعض علیؑ عین نفاق ہے۔ سیدنا علیؑ المرتضیٰ وہ ہستی ہیں جنہوں نے سب سے پہلا کم عمر صحابی ہونے کا اعزاز پایا اور حضور نبی اکرمؐ کے ہی زیرِ کفالت رہے بعد ازاں آپؐ کے داماد ہونے کا شرف پایا۔

سیدنا علی ؓسے مروی احادیث کی کل تعداد 15666 ہے۔ حضور نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے لہذا جو اس شہر میں داخل ہونا چاہتا ہے اُسے چاہیے کہ وہ اس دروازے سے آئے۔ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: علی کی محبت ایمان ہے اور علی سے بغض منافقت ہے۔ علی کی طرف دیکھنا بھی رافت و نرمی کا باعث ہے اور اس سے محبت کرنا بھی عبادت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top