شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا پروفیسر محمد نواز ظفر کی بہو کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Dr Tahir ul Qadri Patron in Chief Minhaj-ul-Quran International

لاہور (31جنوری 2024) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سینئر استاد، شیخ الغۃ والادب پروفیسر محمد نواز ظفر کی بہو کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، مفتی عبد القیوم ہزاروی، جی ایم ملک، ڈاکٹرممتاز الحسن باروی، محمد اکرم رانا، شفاقت بغدادی، شاہد لطیف، محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، علامہ میر آصف اکبر، جواد حامدو دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے بھی مرحومہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی بخشش، مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top