ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ کے ونٹر سٹڈی کیمپ 2024 سے خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ کے ونٹر سٹڈی کیمپ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم اللہ کا نور ہے اور یہ نور دل کے میلے برتن میں جمع نہیں ہوتا، لہذا اپنے دل کو دنیا کی میل، لالچ، حرص و ہوس سے پاک صاف رکھیں، اللہ علم کا نور دل کے صاف برتن میں اتارتا ہے، نوجوان اللہ سے علم کے حصول، اسے سمجھنے اور پھر حاصل شدہ علم پر عمل کرنے کی صلاحیت عطا ہونے کی دعا مانگتے رہا کریں، اللہ والے علم کو ذریعہ معاش نہیں بناتے تھے، اللہ والے حصول علم کے لیے مشکلات کا سامنا بھی خندہ پیشانی سے کرتے ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے زندگی بھر علم حاصل کیا اور اس کے لیے طویل ترین مسافتیں بھی طے کیں، طلبہ کے لیے نصیحت ہے کہ علم خود بھی حاصل کریں اور اسے دوسروں تک پہنچائیں بھی۔
سٹڈی کیمپ میں مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان شیخ فرحان عزیز، انجینئر ثناءاللہ خان، میاں عنصر محمود، حسن علی، راشد علی مصطفوی، علامہ احمد وحید قادری، محسن اقبال، اسامہ مشتاق، محمد علی، اشفاق عالم، سمیت طلباء نے شرکت کی۔
تبصرہ