شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سفیر امن ایوارڈ ملنے پر ڈاکٹر حسین قادری کو مبارکباد

یہ ایوارڈ پاکستان کے ہر باصلاحیت نوجوان کااعزاز ہے:بانی تحریک منہاج القرآن

dr tahir ul qadri congrats dr hussain

لاہور (6 فروری 2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر آسٹریا(ویانا) میں سفیر امن کا عالمی ایوارڈ ملنے اور بین المذاہب رواداری 2024ء کانفرنس کے لئے کی نوٹ سپیکر اور مہمان اعزاز کا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ ایوارڈ بلاشبہ پاکستان اور اس کے ہر شہری بالخصوص باصلاحیت نوجوانوں کے لئے قوت محرکہ ہے۔ اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اور واضح ہوا ہے کہ پاکستان تعلیم و تحقیق سے محبت کرنے والی کہنہ مشق یوتھ کے خزانے سے مالا مال ملک ہے۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین نے سفیر امن کا عالمی اعزاز ملنے پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مبارکباد دی ہے۔

راہ نماؤں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی فروغ علم و امن اور بین المذاہب رواداری کے لئے قومی و بین الاقوامی خدمات قابل تحسین ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریا کے دورہ پر ہیں۔وہ 8 فروری کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچیں گے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

dr hussain qadri congrats dr hussain

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top