آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اور سابق وزیراعظم سردار یعقوب کی منہاج القرآن لاہور آمد

azad kashmir leaders visit MQI

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار امجد یوسف، معاون خصوصی سید عزادار شاہ، معاون خصوصی سپیکر اسمبلی ندیم کھوکھر اور عباس میر نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

سیکرٹریٹ آمد پر سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد میر آصف اکبر، نظام المدارس کے کنٹرولر امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام پوری دنیا میں عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ادارہ منہاج القرآن علم اور امن کے فروغ کے لئے پوری دنیا میں کوشاں ہے۔ مخلوق خدا کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے صاحبزادگان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ایسے ہی نوجوان اور افراد قوموں کی تقدیر بدلتے ہیں۔ راہنماؤں نے جمعۃ المبارک کی نماز جامع شیخ الاسلام میں ادا کی جہاں انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ راہنماؤں نے فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور مرکزی گوشہ درود کا دورہ بھی کیا۔

azad kashmir leaders visit MQI

azad kashmir leaders visit MQI

azad kashmir leaders visit MQI

azad kashmir leaders visit MQI

azad kashmir leaders visit MQI

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top