ڈاکٹر حسین محی الدین سفیرِ امن ایوارڈ ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، عہدیداران وکارکنان نے پرتپاک استقبال کیا
رہنماؤں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں سفیرِ امن ایورڈ ملنے پر مُبارکباد پیش کی
صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر ویانا، آسٹریا میں یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے سفیرِ امن ایوارڈ ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، شاہد لطیف، رانا وحید شہزاد، حاجی محمد اسحاق، علامہ غلام ربانی تیمور، شہباز طاہر، علامہ اشفاق چشتی، حافظ عابد بشیر، ڈاکٹر خرم شہزاد سمیت دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، کارکنان، منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران نے پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔
رہنماؤں نے پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سفیرِ امن ایورڈ ملنے پر مُبارکباد پیش کی۔
تبصرہ