معراج کمال معجزات مصطفی ﷺ ہے: علامہ رانا محمد ادریس

سفر معراج حضور نبی اکرم ﷺ کا ایک عظیم معجزہ ہے: نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن
ڈاکٹر حسن محی الدین اور ڈاکٹر حسین محی الدین نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام میں ادا کی
نماز جمعہ کے بعد کارکنان نے ڈاکٹر حسین محی الدین کو عالمی سفیر امن ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی

Rana-Idress-Qadri addressing khutba jumaah 2024

لاہور(9 فروری 2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ معجزات اللہ رب العزت کی قوت کاملہ کا نطارہ ہوتے ہیں۔ معراج کمال معجزات مصطفی ﷺ ہے۔ معراج النبی ﷺ وہ عظیم معجزہ ہے جس نے تسخیر کائنات کے مقفل دروازوں کو کھولنے کی ابتدا کی۔ معراج النبی ﷺ وہ زندہ معجزہ ہے جس کی تصدیق قرآن حکیم نے کی۔ نماز سفر معراج کا عظیم تحفہ ہے امت مسلمہ اس عظیم تحفہ کو سینے سے لگا کر رکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ سفر معراج حضور نبی اکرم ﷺ کا ایک عظیم معجزہ ہے جو رب کائنات کی قدرت کا مظہر ہے۔ معراج کی شب کوئی چیز پردہ غیب میں نہ رہی۔ سفر معراج کے ذریعے محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ پر تمام حقیقتوں کو منکشف کیا گیا۔ معراج مصطفی ﷺ قیامت تک کیلئے عظیم معجزہ ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام میں ادا کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان، گوشہ نشینان اور اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور ان کی خیریت دریافت کی۔

رہنماؤں وکارکنان نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کوبین المذاہب رواداری اور قیام امن کے فروغ کیلئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات انجام دینے پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر آسٹریا(ویانا) میں یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے سفیر امن کا عالمی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top