منہا ج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام فاؤنڈرز ڈے تقریب 15 فروری کو ہوگی

تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

Founders Day minhaj university Lahore

لاہور (14 فروری 2024) منہاج یونیورسٹی لاہور میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز، بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب 15 فروری بروز (جمعرات) کوہو گی۔ مقررین تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی، بین المسالک و بین المذاہب رواداری اور امن عالم کیلئے خدمات پر گفتگو کریں گے۔

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم علمی، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے فیکلٹی ممبران، اساتذہ کرام، منہاج القرآن کے مرکزی رہنما، سٹاف ممبران اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top