پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سالانہ عظمتِ قرآن کانفرنس بسلسلہ دستارِ فضیلت لاہور میں شرکت و خطاب

Azmat e Quran Conference in TownShip Lahore

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سالانہ عظمتِ قرآن کانفرنس بسلسلہ دستارِ فضیلت برائے حفاظ کرام، جامعہ رحمت، ٹاؤن شپ، لاہور سے ’’اِعجاز و عظمتِ قرآن اور اُس کی اثر پذیری‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایسی عظمت والی کتاب ہے کہ جو اس سے جُڑ جاتا ہے وہ بھی صاحب اعجاز ہوجاتا ہے۔ یوں تو اللہ رب العزت نے ہر رسول کو شریعت عطاء فرمائی، لیکن قرآن سے قبل کسی آسمانی کتاب میں اللہ رب العزت نے براہ راست انسان کو مخاطب نہیں فرمایا، یہ اعجاز بھی قرآن کریم کا ہے کہ جس میں اللہ رب العزت نے آقا علیہ السلام کے ذریعے بھی خطاب فرمایا، اور مومنین، مسلمین اور کُل انسانیت سے براہ راست بھی خطاب فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ علمِ نافع انسان کے اندر عاجزی و انکساری پیدا کرتا ہے اور جو علمِ غیر نافع ہے وہ انسان کے اندر تکبر، رعونت اور خود پسندی پیدا کرتا ہے۔ اگر کوئی سمجھنا چاہے کہ اس کا علم علمِ نافع ہے یا غیر نافع تو یہی پیمانہ ہے۔ اہل علم اہل خشیت اور اہل تقویٰ ہوتے ہیں، یہاں سے جانے والے طلباء کو جس چیز پر سب سے زیادہ محنت کرنی ہے وہ اُن کا کردار، اِخلاص اور اَخلاق ہے۔ اپنے اندر عاجزی و انکساری پیدا کریں، تاکہ ہر خاص و عام آپ سے مستفید ہو سکے۔

انہوں نے حفظِ قرآن مکمل کرنے والے طلباء اور کانفرنس کے جملہ منتظمین کو مُبارک باد دی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت اس گلشن کو آباد رکھے، یہاں سے حضورﷺ کی تعلیمات کا سورج ہمیشہ طلوع ہوتا رہے اور یہ ہمیشہ اخلاص کے ساتھ دینِ متین کی خدمت کرتے رہیں۔

تقریب میں حضرت پیر خواجہ محمد بدر عالم جان سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آباد پشاور، علامہ حاجی محمد امداد اللہ قادری صدر نظام المدارس پاکستان، پیر حافظ قاسم علی ساقی، خواجہ غلام دستگیر فاروقی، رانا نفیس حسین قادری، پروفیسر ذوالفقار احمد، ڈاکٹر علی وقار قادری سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام، طلباء اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Azmat e Quran Conference in TownShip Lahore

Azmat e Quran Conference in TownShip Lahore

Azmat e Quran Conference in TownShip Lahore

Azmat e Quran Conference in TownShip Lahore

Azmat e Quran Conference in TownShip Lahore

Azmat e Quran Conference in TownShip Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top