شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سینئر صحافی نسیم قریشی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (15فروری 2024) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی نسیم قریشی کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کی کہ اللہ رب العزت،سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

دریں اثنا ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا عبد الحفیظ چوہدری و دیگر نے بھی سینئر صحافی نسیم قریشی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top