امن کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کو فروغ دینا ہو گا: ڈاکٹر حسین محی الدین
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شا
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 73ویں سالگِرہ پر مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں تقریب سے خطاب
ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے مختلف مذاہب کے راہنماؤں کو تقریب میں خوش آمدید کہا
لاہور (16 فروری 2024) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاہے کہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ کے زیر اہتمام منعقدہ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 73ویں سالگِرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں شریک مختلف مذاہب و مسالک کے رہنماؤں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو 73ویں سالگِرہ کی مبارکباد دی اور کیک کاٹا۔ ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے مختلف مذاہب کے راہنماؤں کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا کرتے ہیں۔
تقریب میں ریورنڈ سلیم کھوکھر، سردار کرپا سنگھ، راہنما پاکستان سکھ گوردوارہ کمیٹی سردار بھگت سنگھ، چئیرمین پاکستان ہندو مندر کمیٹی شری کرشن شرما، مرکزی رہنما مجلس وحدت المسلمین علامہ حسن رضا ہمدانی، چئیرمین کل مسالک علماء بورڈ علامہ محمد عاصم مخدوم، پروفیسر محمود غزنوی کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی طبقات میں ڈائیلاگ کا دروازہ کھولنے کیلئے تحریک منہاج القرآن کی عملی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تقریب میں راجہ زاہد محمود، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، شمشاد احمد صدیقی، عاصم رفیق، شہزاد خان، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، حفیظ الرحمان خان، احمد صادق، حاجی خالق و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
تبصرہ