شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 73 برس کے ہو گئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کارکن 19فروری کو ان کا یوم پیدائش منائیں گے

Happy Quaid Day 2024

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 73 برس کے ہو گئے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کارکن آج 19 فروری کو ان کا یوم پیدائش منائیں گے۔ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں موجود اسلامک سنٹرز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقاریب کا آغاز قرآن خوانی اور محفل نعت سے ہو گا۔ ان تقریبات میں کیک کاٹے جائیں گے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے حوالے سے مرکزی تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top