ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ایم فِل اور پی ایچ ڈی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

Cosis M.Phil and P.hd Students meting with Dr Hassan Qadri

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ایم فِل اور پی ایچ ڈی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: اللہ رب العزت کا بے پایاں لطف و احسان ہے کہ اس نے ہمارا تعلق علم، تدریس، تقریر، تحریر، ابلاغ اور قلم کے ساتھ جوڑا ہے۔ اگر ہم حقیقی معنوں میں اپنے آپ کو علم اور قلم سے منسلک کرلیں تو اللہ رب العزت اپنے محبوب کے صدقے سے ہمیں انسانیت کی رشد و ہدایت کا ذریعہ بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے وقت کو قیمتی سمجھیں جو وقت کو قیمتی سمجھیں گے تو وقت ان کو قیمتی بنائے گا۔ آپ جس مضمون اور موضوع پر پی ایچ ڈی کریں اس نیت سے کریں کہ وہ آئندہ نسلوں کے لیے سرمایہ اور ہدایت کا ذریعہ بنے۔ آپ بطور ایم فل اور پی ایچ ڈی طالب علم جس مرحلے سے گزر رہے ہیں یہ مرحلہ آپ کی آنے والی زندگی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے طلباء کو اپنی شہرۂ آفاق کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی اہم خصوصیات سے متعارف بھی کروایا اور کہا کہ اس کتاب کو بطور ماڈل اپنی تحقحق میں شامل کریں۔ اس کتاب میں قرآن مجید کی آیات سے میثاقِ مدینہ کی توثیق و تصدیق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دستور کسی بھی ریاست کی بنیاد ہوتا ہے، جب تک جغرافیائی حدود اور آئین نہ ہو تب تک کوئی ریاست وجود میں نہیں آسکتی۔ لہذا آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے ریاست مدینہ کے قیام سے قبل اس کی دستور سازی کا عمل مکمل کیا اور ایسا جامع دستور دیا کہ جس سے روشنی لے کر ہم آج بھی ایک کامیاب اسلامی اور فلاحی ریاست قائم کر سکتے ہیں۔ آپ ﷺ نے دستورِ مدینہ کے ذریعے پہلی دفعہ ایک قوم کا تصور دیا۔ آپ ﷺ کی ریاست مدینہ کا دستور اور اُصول و ضوابط اس قدر جامع اور امن آشتی کے اُصولوں پر مبنی تھے کہ اُس وقت کی تمام بڑی ریاستوں نے ریاست مدینہ کو بطور ریاست تسلیم کیا، ریاست متحدہ ہائے امریکہ کے آئین کی توثیق 9 ریاستوں نے جب کہ ریاست مدینہ کے دستور کی توثیق 14 ریاستوں نے کی۔

آپ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ جدید موضوعات پر تحقیق کو اپنا موضوع بنائیں تاکہ اُمت مسلمہ اُن سے رہنمائی حاصل کر سکے۔

نشست میں پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر عبدالقدوس درانی، آفتاب خان سمیت دیگر اساتذہ اور طلباء بھی شریک تھے۔

Cosis M.Phil and P.hd Students meting with Dr Hassan Qadri

Cosis M.Phil and P.hd Students meting with Dr Hassan Qadri

Cosis M.Phil and P.hd Students meting with Dr Hassan Qadri

Cosis M.Phil and P.hd Students meting with Dr Hassan Qadri

Cosis M.Phil and P.hd Students meting with Dr Hassan Qadri

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top