”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ تحقیقی و تجزیاتی کتاب کو زبردست پذیرائی ملی: نوراللہ صدیقی

Noor ullah Siddiqui Naib Nazim e Ala Media Affairs

لاہور (23 فروری 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دو جلدوں پر مشتمل تحقیقی و تجزیاتی کتاب ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ اس کتاب کی تقریب رونمائی 26 جنوری 2024ء کو ایوان اقبال لاہور میں ہوئی تھی۔ ایک ماہ میں تیسری بار کتاب شائع ہورہی ہے۔ آئینی و قانونی ماہرین کی ایک بڑی تعداد کی طرف سے کتاب میں دلچسپی لی جارہی ہے۔ مصنف و محقق نے پہلی بار میثاق مدینہ اور ریاست مدینہ کے دستوری خدوخال پر سیر حاصل بحث کی ہے اور دستور مدینہ کا امریکہ، برطانیہ کے جدید دساتیر کے ساتھ موازنہ پیش کیا ہے اور دستور مدینہ کے آرٹیکلز کو نص قرآنی سے ثابت کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کتاب کے مصنف و محقق ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ان دنوں کراچی اور اندرون سندھ کے تنظیمی دورے پر ہیں۔ اس دور ہ کے دوران وہ اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے اور کراچی میں ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کی تقریب رونمائی سے بھی خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top