منہاج القرآن ویمن لیگ کی ”خواتین امپاورمنٹ“ کے موضوع پر تقریب 27 فروری 2024 کو ہو گی

لاہور (27 فروری 2024ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ”شیخ الاسلام کی خواتین امپاورمنٹ کیلئے خدمات“ کے موضوع پر تقریب 27 فروری 2024 بدھ کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی اور علمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنما شرکت کریں گی۔ ملک کی نصف سے زائد آبادی کے حقوق و فرائض، مسائل و اختیارات کے بارے میں خواتین رہنما گفتگو کریں گی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب صدر سدرہ کرامت نے تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی جدوجہد خواتین کے حقوق و فرائض کو اجاگر کرنا ہے اور انہیں احساس تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کا مفید و کارآمد شہری بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کوشاں ہے کہ خواتین ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار اد ا کر سکیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے افکار و نظریات لاکھوں لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بین المذاہب و بین المسالک رواداری، علمی و فکری، سماجی و فلاحی خدمات اور بالخصوص خواتین کی امپاورمنٹ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

Women empowerment Program under MWl

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top