ہری پور: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گاؤں پھرہالہ میں جامع مسجد منہاج القرآن کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گاؤں پھرہالہ میں جامع مسجد منہاج القرآن کا سنگِ بنیاد رکھا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ناظم نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر، علامہ عین الحق بغدادی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے سنگِ بنیاد میں شریک معززین علاقہ سے مختصر گفتگو بھی کی اور مسجد کیلئے زمین وقف کرنے والے محترم محمد اکرم صاحب کو مبارکباد دی۔
پھرہالہ پہنچنے پر مقامی ذمہ داران و کارکنان صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پرتپاک استقبال کیا، تقریب میں سید مسعود شاہ، سید آعظم شاہ، حاجی غلام شبیر، سید فدا شاہ، امجد علی عباسی، شعیب خان ایڈووکیٹ، اورنگزیب رضا، محمد ایوب، جان زیب، حاجی محمد نثار سمیت تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان بھی شریک تھے۔
تبصرہ