ہر مسئلے کا حل مصطفوی تعلیمات میں ہے: ڈاکٹر حسین قادری

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ہری پور میں دستور مدینہ کانفرنس سے خطاب
کانفرنس میں خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر میر آصف اکبر، جاوید قادری و دیگر کی شرکت

Dr Hussain Qadri Participate Dustoor e madina Conference

لاہور (28 فروری 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دستور مدینہ کے موضوع پر ہری پور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مصطفوی تعلیمات میں ہے۔ دستور مدینہ کرہ ارض کا پہلا دستور ہے جس میں فلاح عامہ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے اور انسانی جان، مال کے تحفظ اور امن عامہ کو سرفہرست رکھا گیا۔ اگر ہم پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں تو دستور مدینہ کی روشنی میں امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کو فوقیت دیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے دستور مدینہ کے ذریعے مختلف المذاہب طبقات کو انصاف کی بنیاد پر ریاست مدینہ کا برابر کا شہری قرار دیا۔

انہوں نے دو جلدوں اور 14سو صفحات پر مشتمل معرکہ آراء تجزیاتی تحقیق ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ تصنیف کرنے پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1999ء میں پہلی بار دستور مدینہ کے آرٹیکلز ترتیب دئیے اور اس کام کو تجزیاتی تحقیق کے ذریعے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مکمل کیا۔ دستور مدینہ کے موضوع پر یہ اب تک کی جامع تحقیق ہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ تمام اسلامی ممالک ترقی و خوشحالی کے اہداف کے لئے اس کتاب سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس کتاب کا تخصص ریاست مدینہ کے آرٹیکلز کا نص قرآنی سے ثابت کرنا ہے۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر میر آصف اکبر، علامہ عین الحق بغدادی، سردار محمد جاوید، انجینئر رفیع الدین، علامہ جاوید قادری، ڈاکٹر جہانگیر عباسی، کامران سہیل ایڈووکیٹ، مشتاق علی خان سہروردی، راجہ وقار احمد، نصیر خان جدون، امان اللہ جدون، پروفیسر محمد ممتاز سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top