پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کا میں میاں محمد شفیع جھاگویؒ کے سالانہ عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب

Dr Hussain Qadri speech at Urs gathering of Mian Shafi Jhagvi

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کا گوجرہ (مظفرآباد) میں میاں محمد شفیع جھاگویؒ کے مزارِ اقدس پر منعقدہ سالانہ عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو تصوف اور روحانیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہ اسلام کی اصل تعلیمات سے بے بہرہ ہیں کیونکہ تصوف اور روحانیت کی اصل قرآن وسنت سے ثابت ہے۔ صوفیاء نے عشقِ الہٰی اور عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعیں روشن کیں۔

تمام اولیاء و صالحین اور بزرگانِ دین نے علم، عمل، استقامت، کتاب و سنت کی اتباع، ﷲ تعالیٰ کی عبادت اور ریاضت و مجاہدہ کو لازمی قرار دیا ہے۔

اولیاء اللہ نے ہمیشہ امن و محبت کے پیغام کو فروغ دیا ہے کیونکہ امن و محبت دین اسلام کی بنیاد اور روح ہے۔ اللہ والے انسانیت سے محبت اور اُن کی فلاح و بہبود کی انجام دہی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کرتے ہیں۔

صوفیاء کے ہاں تصوف اور روحانیت سرا سر حسنِ اخلاق کا نام ہے۔ سیدنا علی بن عثمان الہجویریؒ کشف المحجوب میں تصوف کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ’’ تصوف حسنِ اخلاق کا نام ہے‘‘۔ اگر تصوف حسنِ اخلاق کا نام ہے تو اخلاق محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معراجِ تصوف و احسان ہے۔

اولیاء اور صوفیاء دلوں میں کدورت، رنجش نہیں رکھتے، یہ لوگ کسی پر فتوے نہیں لگاتے۔ صوفیاء صرف پیار بانٹتے ہیں۔ تصوف تواضع، عاجزی اور انکساری عام کرنے کا نام ہے۔

تصوف و معرفت کی اصل ہمہ وقت خدا کی طرف متوجہ رہنا ہے۔ اللہ کے یہ برگزیدہ بندے دوزخ و جنت سے بے نیاز ہوکر معبودِ حقیقی کی عبادت کرتے ہیں۔ یہ صبرو رضا کا پیکر ہوتے ہیں اور اپنی زندگی کے شب و روز خدا کے نور سے منور رکھتے ہیں۔

عرس مبارک کی تقریب میں میاں محمد رفیق جھاگوی صاحب سجادہ نشین، پیر نورالحق قادری سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، پیر محمد مظہر صاحب، قاضی ابراہیم، علامہ امتیاز احمد صدیقی، چوہدری ابراہیم ضیاء، سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر، علامہ نزیر احمد قادری، خالد خورشید، عتیق کیانی، علامہ محمد زمان، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر میر آصف اکبر، عین الحق بغدادی، کرنل خالد جاوید، مفتی سید ریاض حسین شاہ، میاں عبدالمجید اسحاق، چوہدری رشید احمد، عبدالماجد خان، علماء و مشائخ، معززینِ علاقہ، مریدین دربارِ عالیہ اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Dr Hussain Qadri speech at Urs gathering of Mian Shafi Jhagvi

Dr Hussain Qadri speech at Urs gathering of Mian Shafi Jhagvi

Dr Hussain Qadri speech at Urs gathering of Mian Shafi Jhagvi

Dr Hussain Qadri speech at Urs gathering of Mian Shafi Jhagvi

Dr Hussain Qadri speech at Urs gathering of Mian Shafi Jhagvi

Dr Hussain Qadri speech at Urs gathering of Mian Shafi Jhagvi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top