نواب شاہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں تقریب رونمائی

Dastur e Medina book Ceremoney in nawabshah

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق کتاب دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن(نواب شاہ) میں تقریب رونمائی

تقریبِ رونمائی میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شہید بے نظیر آباد ایاز علی گوپانگ ایڈووکیٹ، نائب صدر خالد حسین سرھیو ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری علی رضا چنہ ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری جی ایم خاصخلی ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری سکندر علی کیریو ایڈووکیٹ، سیکرٹری لائبریری شبانہ نورین ایڈووکیٹ، محمد کلیم جٹ ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی بھی شریک تھے۔

تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دستور حقیقی فلاحی ریاست کے تصور کا سنگ بنیاد تھا۔ میں نے اس کتاب میں ثابت کیا ہے کہ صرف دستور مدینہ ہی نہیں بلکہ اس دستور کے تحت قائم ہونے والی ریاست بھی تمام آئینی حدود و قیود کو پورا کررہی تھی۔ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریاست مدینہ کے ہیڈ آف سٹیٹ ہونے کی حیثیت سے 70 سے زائد ریاستوں کے سربراہان کو خط لکھے لیکن ان میں سے کسی نے بھی آپ کی ریاست کو چیلنج نہیں کیا بلکہ قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں پارلیمنٹ، عدلیہ، مقننہ، انتظامیہ سمیت تمام آئینی ادارے موجود تھے۔ مدینہ کی پارلیمنٹ 50 افراد پر مشتمل تھی، جس میں 2 طرح کے ممبر تھے، ایک وہ نمائندگان جو اپنے اپنے قبائل کی نمائندگی کرتے تھے جبکہ دوسرے ممبران ٹیکنوکریٹس تھے جو کہ اپنی اپنی فیلڈ اور اپنے سبجیکٹ میں ماہر تھے۔ انہوں نے کہا کہ آقا کریم نے دستور مدینہ کے ذریعے تمام قبائل کو وحدت اور ایک قوم کا تصور دیا۔

چیئرمین سپریم کونسل نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شہید بے نظیر آباد ایاز علی گوپانگ ایڈووکیٹ، علی رضا چنہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء کو اپنی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔

Dastur e Medina book Ceremoney in nawabshah

Dastur e Medina book Ceremoney in nawabshah

Dastur e Medina book Ceremoney in nawabshah

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top