عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 01 مارچ 2024ء

حضور نبی اکرم ﷺ آخری نبی اور قیامت تک پوری انسانیت کے ہادی اور رہبر ہیں
نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Rana idrees qadri adressing khutba Jummah 2024

لاہور (یکم مارچ2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ہیں جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام لے کر آئے۔ تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ سلسلہ انبیاء حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا تھا حضرت محمد مصطفی ﷺ پر ختم کر دیا گیا۔ حضور ﷺ آخری نبی ہیں آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی اور کوئی رسول نہیں آئے گا۔ آپ ﷺ کی امت آخری امت ہے اس کے بعد کوئی امت نہیں ہو گی۔ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جو آپ ﷺ پر نازل ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام میں ”عقیدہ ختم نبوت کے تقاضے“ کے موضوع پر جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے اس پر ایمان لانا اسی طرح ضروری ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی واحدانیت اور نبی اکرم ﷺ کی رسالت پر ایمان لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ آخری نبی اور قیامت تک پوری انسانیت کے ہادی اور رہبر ہیں۔ آپ ﷺ کو دین کامل عطا کیا گیا دین اسلام ہمیشہ کیلئے مکمل ہو گیا۔ قرآن حکیم بنی نوع انسان کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں کسی ترمیم اور تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔حضور نبی اکرم ﷺ کے بعد کوئی نبی کوئی رسول نہ آیا ہے نہ آ سکتا ہے اور نہ آئے گا اس عقیدے سے انکارکرنے والا یا اس میں شک اور تردد کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

عقیدہ ختم نبوت کا تقاضا ہے کہ ہم حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کے رنگ میں خود کو رنگ کر اپنی دنیا و آخرت سنواریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top