ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 مارچ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد سے خطاب کریں گے

مورخہ: 02 مارچ 2024ء

Dr Hassan Qadri will adressing speech in DIstrict Bar Faisalabad

لاہور (2 مارچ 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 مارچ 2024ء کو 11 بجے دن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد قائداعظم ہال میں خطاب کریں گے۔ خطاب کی دعوت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میاں انوار الحق ایڈووکیٹ نے دی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حال ہی میں 2 جلدوں پر مشتمل تحقیقی و تجزیاتی کتاب ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ تحریر کی ہے جس کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں ہو چکی ہے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی طرف سے انہیں اس موضوع پر خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔

تقریب کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میاں انوار الحق ایڈووکیٹ کریں گے۔ تقریب میں نامور وکلاء، قانونی حلقے، ریٹائرڈ ججز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز علمی شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top