لاڑکانہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی پائلٹ گرائمر سکول میں منعقدہ شیخ الاسلام کانفرنس میں شرکت و خطاب

مورخہ: 01 مارچ 2024ء

Dr Hassan Qadri Participate Shaykh ul islam Conference

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی پائلٹ گرائمر سکول میں منعقدہ شیخ الاسلام کانفرنس میں شرکت و خطاب

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے نے کہا کہ علم ادب سکھاتا ہے، جو علم کی قدر اور عزت کرتا ہے اُسے ہی علم ہر طرح کی خیر سے نوازتا ہے۔ جس کے پاس علم کی دولت ہو اُسے تواضع بھی اختیار کرنی چاہیئے۔ جو علم کی خاطر جھک جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ دنیا کو اُن کے سامنے جھکا دیتا یے۔ امن، محبت اور اپنائیت کے پیکر بن جائیں، تفرقات سے نکل جائیں، جزو کی بات نہ کریں بلکہ کل کی بات کریں اور انسانیت کا بھلا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عاجزی و انکساری کا پیکر بن کر رہیں، دین کے خدمت گزار بنیں، اسلام اور تحریک منہاج القرآن کا پیغامِ علم نگر نگر پہنچائیں۔

کانفرنس کا انعقاد حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا، کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، سیف اللہ خان بھنگر، مشتاق قائم خانی، علی قریشی سمیت تنظیمی ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri Participate Shaykh ul islam Conference

Dr Hassan Qadri Participate Shaykh ul islam Conference

Dr Hassan Qadri Participate Shaykh ul islam Conference

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top