کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام مقابلہ حسن قرات و عربی تقریر کا انعقاد

مورخہ: 05 مارچ 2024ء

حافظ نوید نقیبی نے پہلی، محمد اسد خان نے دوسری اور ایمان اسلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی
غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں اور شخصیت کو نکھارتی ہیں: پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی
پیر مستفیض الرحمان شاہ، قاری محمد رفیق نقشبندی، ڈاکٹر خورشید احمد قادری، ڈاکٹر حسن شکیل شاہ الازہری کی شرکت
مفتی عبد القیوم ہزاروی، علامہ عین الحق بغدادی، قاری محمد اویس، قاری بابر قادری کی شرکت

Weekly Programs Under COSIS Bazm e Minhaj

لاہور (5 مارچ 2024ء) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج)کے زیراہتمام جاری سالانہ ہفتہ تقریبات کے سلسلے میں مقابلہ حسن قرات و عربی تقریر منعقد ہوا۔ جس میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، فکیلٹی ممبران، اہم علمی، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، اساتذہ سمیت طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عربی تقریری مقابلہ میں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے حافظ نوید نقیبی نے پہلی، الکرم انٹرنیشنل بھیرہ شریف کے محمد اسد خان نے دوسری اور منہاج کالج برائے خواتین سے ایمان اسلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صاحبزادہ پیر مستفیض الرحمان شاہ (آستانہ عالیہ شیر ربانی)، قاری محمد رفیق نقشبندی، ڈاکٹرحافظ خورشید احمد قادری، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ڈاکٹر حسن شکیل شاہ الازہری، علامہ عین الحق بغدادی، قاری محمد اویس، قاری بابر قادری، قاری محمد علی قادری سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں اور شخصیت کو نکھارتی ہیں۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں مقابلہ حسن قرات ہوا، جس میں طلباء نے مخصوص انداز میں تلاوقت قرآن حکیم پیش کرکے محفل کے ذوق کو دوبالا کیا۔ دوسرے مرحلے میں عربی تقریری مقابلہ ہوا جس میں طلباءنے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات اپنے نام کیے۔ تقریب میں شریک مہمانون نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات سے نوازا۔ نگران بزم منہاج صابر حسین نقشبندی و دیگر عہدیداران نے مہمانوں اور شرکاء کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔

مہمان مقررین نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی خدمات، امن عالم اور عالم اسلام کے لئے کی جانے والی عملی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے بزم منہاج کی کارکردگی کو سراہا اور شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔تقریب میں فیض اللہ بغدادی، مقصود احمد نوشاہی، ڈاکٹر مراد دانش، ڈاکٹر شفاقت بغدادی و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top