ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سیہون شریف میں صوفی کانفرنس میں شرکت و خطاب

Dr Hassan Qadri Participate Sufi Conference

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیہون شریف میں صوفی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ صوفیائے کرام نے اپنے پاکیزہ کردار، باطن کی پاکیزگی اور انسانیت سے محبت کی بنیاد پر پوری دنیا میں دین اسلام کی شمعیں روشن کیں۔ اس پر فتن دور میں اولیاء اللہ کی تعلیمات کے ذریعے ہم نفرتوں اور کدورتوں کو کم کر سکتے ہیں۔ اولیاء اللہ نے اللہ کے لئے انسانیت سے پیار کیا یہی وجہ ہے کہ اُن کے مزارات آج بھی خاص و عام کی نگاہوں کا مرکز ہیں، اگر ہم سلف صالحین پر نگاہ ڈالیں تو ہمیں اپنے دور کا ہر صوفی جید عالم، صاحب تقویٰ و طہارت نظر آتا ہے حقیقی تصوف انسان کے ظاہری اور باطنی احوال کو سنوارتا ہے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ ظاہری کے بعد صوفیاء نے نہ صرف اپنے اخلاق کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق سے روشن کیا بلکہ اس کے نور سے زمانے کو بھی منور کیا۔

اعلیٰ اخلاق کو اپنی طبیعتوں میں شامل کرنا اور احتیاط سے زندگی بسر کرنے کا نام تصوف ہے۔ حقائق کو ماننے اور مخلوق کے ہاتھ جو کچھ ہے اس سے بے نیازی اختیار کرنا حقیقت میں تصوف ہے۔ تصوف اور شریعت کبھی الگ نہیں ہوسکتے، تصوف حقیقت میں شریعت محمدی پر عمل پیرا ہونے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کسی بھی سبجیکٹ کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی چاہیے ہوتی ہے اسی طرح قلب و باطن کی کیفیت کو سمجھنے کے لیے بھی اسپیشلسٹ ہونا چاہیئے۔ راہنمائی کے بغیر طریقت اور شریعت منزل پر نہیں پہنچاتی، منزل پر پہنچنے کے لیے ان سبجیکٹس کے سپیشلسٹ اولیاء، صلحاء اور علماء سے راہنمائی لینی چاہیے۔ جس طرح دنیاوی تعلیم کے لیے ہم اس کا مکمل طریقہ اپناتے ہیں اسی طرح ہمیں سلوک کا راستہ بھی اہل تصوف سے سمجھنا ہوگا۔

کانفرنس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ مظہر محمود علوی، سید عیدن شاہ بخاری درگاہ سید بچل شاہ بخاری سعید آباد، پیر کرم اللہ الٰہی المعروف دلبر سائیں درگاہ فضل آباد شریف ماتلی، پیر علی نواز ہاشمی درگاہ فیض ہاشمی کریم آباد شریف، آغا فرید جان درگاہ پیر ذاکری شریف سکرنڈ، سید حفیظ اللہ شاہ بخاری درگاہ رحمت پور شریف لاڑکانہ، حضرت علامہ مفتی ظریف احمد بُگھیو آستانہ بھان سید آباد، پیر عبدالجبار قادری مورو، پیر نالے مٹھو بھٹی، صاحبزادہ افتخار احمد پنھیور درگاہ مخدوم بلاول شہید، مولانا حافظ مشتاق احمد بھٹی سیہون شریف سمیت متعدد علمائے کرام، مشائخ عظام اور عوام الناس نے شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri Participate Sufi Conference

Dr Hassan Qadri Participate Sufi Conference

Dr Hassan Qadri Participate Sufi Conference

Dr Hassan Qadri Participate Sufi Conference

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top