شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اس دور کے سر سید ہیں

مورخہ: 06 مارچ 2024ء

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام فرید ملت سکالر شپ ایوارڈز کی تقریب
920 ذہین طلبہ کے لئے لاکھوں روپے مالیت کے سکالر شپ، ڈاکٹر طاہر القادری کی مبارکباد
تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین، اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ، ڈاکٹراحمد خاور شہزاد کا خطاب

Fareed e Millat Scholorship Program under MES

لاہور (6 مارچ 2024) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فرید ملت سکالر شپ ایوارڈز کے تحت 920 ذہین طلبہ و طالبات کو لاکھوں روپے مالیت کے سکالر شپ دئیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تعلیم سب کیلئے ویثرن کے تحت سینکڑوں ذہین طلبہ و طالبات کو سکالر شپ دئیے جا رہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ تعلیم کے ذریعے غربت اور جہالت کو شکست دیں گے اور پاکستان کو دنیا کا ایک عظیم ملک بنائیں گے۔

فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ کی تقریب میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ اور معروف ماہر تعلیم سی ای او چلڈرن لائبریری لاہور ڈاکٹر احمد خاور شہزاد سمیت اہم علمی،سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شعیب طاہر نے استقبالیہ کلمات میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے سکول دور افتادہ علاقوں میں علم کی شمعیں روشن رکھے ہوئے ہیں۔ تقریب میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی سے وابستہ سینکڑوں سکولز کے اساتذہ، طلبہ و طالبات، والدین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ میں منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی عملی خدمات کے معترف ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں تعلیم ہی ترقی کی کنجی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس دور کے سر سید ہیں۔ مستحق طلبہ کی مدد کا یہ مثالی طریقہ شاندار اور قابل تقلید ہے۔ سکالر شپ حاصل کرنے والے بچوں کے والدین نے ڈاکٹر طاہر القادری کی درازی عمر اور منہاج القرآن کیلئے دعائیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی وجہ سے ہمارے بچوں کی معیاری تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔ تقریب میں کرنل (ر) محمد احمد، ڈاکٹر علی وقار، اکرام غوری، شہزاد رسول، خادم طاہر، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، شکیل چوہدری، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، حاجی محمد اسحق و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top