پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام اتحاد اُمت کانفرنس میں شرکت و خطاب

مورخہ: 07 مارچ 2024ء

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام اتحاد اُمت کانفرنس میں شرکت و خطاب

کانفرنس کا انعقاد آغاز میرج لان، بالمقابل منٹ گیٹ، جی ٹی روڈ، شالا مار باغ، لاہور میں کیا گیا، کانفرنس سے ’’اِتحاد بین المسالک کے لیے شیخ الاسلام کی گراں قدر عالمی خدمات‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اتحاد اُمت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، آپ نے اِتحادِ انسانیت اور بین المذاہب رواداری کا کام بھی فرمایا اور پھر اتحادِ اُمت اور رواداری بین المسالک کا کام بھی فرمایا۔ اور جس وسیع نقطۂ نظر سے آپ نے اس کاوش کو انجام دیا اُس کا دائرۂ کار فقط پاکستان یا اس خطے تک نہیں بلکہ عالمی سطح تک پھیلا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے ہر اس محاذ اور مسئلہ پر کوشش و رہنمائی فرمائی ہے جس کی وجہ سے اُمت میں انتشار پیدا ہوتا تھا، اور اس کے نتیجے میں نقصان پہنچتا تھا۔ اس خطے میں بالخصوص اور اس خطے سے باہر اتحاد اُمت کے لیے آپ کی خدمات سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں کہ آپ نے جس دور میں وہ خدمات انجام دیں اُس دور میں یہ کام کرنا انتہائی دشوار تھا۔ عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ شیخ الاسلام نے اتحاد اُمت کے لیے کام کیا، لیکن میں اس سے آگے ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ شیخ الاسلام کی ذات بابرکات کو گذشتہ پانچ دہائیوں میں اس خطے کے اندر اِتحادِ اُمت کی علامت کے طور پر تسلیم کر لیا جائے تو یہ بے جا بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے پوری دنیا میں امن اور محبت کا پیغام دیا ہے۔ آپ نے کارکنان کی تربیت کرتے ہوئے ہمیشہ فرمایا ہے کہ میں منہاج القرآن کے کارکنان کو امن اور اتحاد و یکجہتی کا سفیر دیکھنا چاہتا ہوں۔ منہاج القرآن علم، اخلاق، تربیت، تحقیق اور عقائد صحیہ کی ترویج و اشاعت کے اعتبار سے دم توڑ جانے والی دینی و اخلاقی قدروں کو زندہ کرنے کی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام کی طرف سے ہر موقع پر تمام مسالک کے علمائے کرام کو اپنے پلیٹ فارم پر جمع کر کے اُمت کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔

کانفرنس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ علامہ محمد ادریس رانا، مفتی محمد زبیر فہیم صدر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان، علامہ مفتی امداد اللہ قادری مرکزی امیر منہاج القرآن علماء کونسل، ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر مرکزی ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ محمد اشفاق چشتی، حافظ خلیل احمد قادری، علامہ رانا نفیس احمد قادری، حاجی خالد محمود، حاجی عبد الخالق، طارق الطاف، شیخ عتیق الرحمن، ڈاکٹر شاھد محمود، میاں عامر محمود، مفتی محمد رفیق رندھاوا، علامہ خلیل احمد حنفی، راحیلہ شاہد محمود، رخسانہ اسلم، منور کرامت، تحریک منہاج القرآن ضلع 2 کے جملہ فورمز، تنظیمات اور خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

Wahdat e Ummat Conference under Ulma Council

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top