ماہ مقدس کے ہر لمحے کو غنیمت جانیں: ڈاکٹر حسن قادری

مورخہ: 11 مارچ 2024ء

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین کی رمضان المبارک پر مبارکباد
اللہ رب العزت کو روزہ دار کا اخلاص اور تقویٰ سب سے زیادہ محبوب ہے

Dr Hassan Qadri Message on Starting Ramadan 2024

لاہور (11 مارچ 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اُمت مسلمہ کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ مقدس کے ہر لمحے کو غنیمت جانتے ہوئے اللہ کو راضی کریں اور وطن عزیز کی خوشحالی، سلامتی اور اُمت کے اتحاد کے لئے دعائیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسا مقدس مہینہ ہے جس میں روزہ دار کے منہ سے نکلی ہوئی ہر دعا اللہ قبول کرتا ہے۔ اللہ رب العزت کو روزہ دار کا اخلاص اور تقویٰ بے حد محبوب ہے۔ روزہ بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ اللہ کی رضا کیلئے خلوص نیت کے ساتھ گناہوں سے بچنے اور مخلوق خدا کی مدد کرنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ رب العزت نے ہمیں ہماری زندگیوں میں ایک بار پھر اس ماہ مقدس کی برکات سمیٹنے کی توفیقات سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ کی روح صبر و تحمل کا مظاہرہ اور خدمت خلق ہے۔ اس ماہ مقدس میں تاجر و دوکاندار جائز منافع لے کر رمضان المبارک کااحترام کریں۔ ناجائز منافع خوری اللہ کی ناراضگی کا سبب بنتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top